پاکستان

عام انتخابات2024′ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل شروع

لاہور: فروری2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
ملک بھر میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا عمل مکمل ہوچکاہے’ کاغذات جمع کرانے کا کل آخری روز تھا۔ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے پہلے3روز اس کے بعد2روز کی توسیع کے ساتھ کل 5 روز کا وقت دیا گیا جو ختم ہوچکا ہے
امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہوگئی جو30 دسمبر تک جاری رہے گی’3 جنوری کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلیں دائر ہرسکیں گی۔
بانی پی ٹی آئی این اے122 سے الیکشن میں حصہ لیں گے’ لاہور کے این اے130 سے میاں نواز شریف اور این اے123 سے ان کے بھائی شہباز شریف امیدوار ہوںگے۔
حمزہ شہباز نے این اے118′ مریم نواز اور عبدالعلیم خان نے این اے119 اور120 پر’ بلاول بھٹو زرداری نے این اے127 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
شہباز شریف’ مریم نواز اور عبدالعلیم خان صوبائی نشستوں پر بھی امیدوار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button