اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا جبکہ3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی خبر بے بنیاد قرار دیا، قلم دوات کے نشان پر این اے 56 اور این اے57 سیالیکشن لڑ رہا ہوں’اس موقع پر شیخ رشید نے الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت کا بھی دعوی کیا۔ ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ پی ٹی آئی کا سامنا ہو’ میں اصلی اور نسلی ہوں’ پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹا ہوا ہوں’ پی ٹی آئی اور عوام مسلم لیگ شروع سے اکٹھے ہیں ‘قربانیاں دیں’ان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔
0 72 Less than a minute