اہم خبرتازہ ترینتجارت

وزیر خزانہ ایف بی آر کی ری سٹرکچرنگ پر افسران کو قائل کرنے میں ناکام

اسلام آباد: وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ان لینڈ ریونیو سروس (آئی آر ایس) اور کسٹمز گروپ کے افسران کو ری اسٹرکچرنگ پلان پر راضی کرنے کے لیے جمعہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کے گھنٹوں طویل دورے کے دوران ، صرف اصلاحاتی منصوبے کےمحرکین نے اس کے نفاذ پر اتفاق کیا ، جبکہ وزیر خزانہ آئی آر ایس اور کسٹم گروپ کے باقی افسران کو اپنے منصوبے میں شامل نہیں کرسکیں۔

اس بات کا کوئی جواب نہیں تھا کہ مجوزہ منصوبہ ٹیکس سے جی ڈی پی کا تناسب بڑھانے میں کس طرح مدد کرے گا۔ اگرچہ ٹیکس سے جی ڈی پی کا تناسب بڑھانے کی خواہش ہے، لیکن کوئی نہیں جانتا کہ یہ کیسے کیا جائے۔

اس اجلاس میں ایف بی آر کے ممبران، چیف کمشنرز، کسٹم کلکٹرز اور ایف بی آر کے دیگر تمام متعلقہ سربراہان نے شرکت کی اور جمعہ کو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ صرف جمعہ کی نماز کی اجازت دی گئی تھی لیکن گھنٹوں طویل اجلاس بحالی کے منصوبے پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button