پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

سنگاپور سے پاکستان اوریورپ کو ملانے والی فائبرآپٹیکل کیبل کٹ گئی، انٹرنیٹ سروس متاثر

سنگاپور سیپاکستان اوریورپ کوملانیوالی فائبرآپٹیکل کیبل کٹ گئی۔ذرائع کے مطابق ساتھ ایسٹ ایشیا مڈل ایسٹ یورپ کیبل کوانڈونیشیا کے قریب کٹ لگے، آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپٹیکل فائبر کیبل کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔ذرائع نے بتایاکہ آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک متاثر ہوگئی ہے اور پاکستانی صارفین کو شام کے وقت میں انٹرنیٹ براز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا۔
ذرائع پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک 10 فیصد سیبھی کم ہے، مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button