پاکستانتازہ ترین

سعودی ولی عہد کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے مبارکباد دینے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور حرمین شریفین کے متولی سلمان بن عبدالعزیز کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی قیادت اور عوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ دعا ہے کہ مقدس مہینے کی بدولت دنیا کے تمام مسلمانوں کے لیے امن اور خوشحالی ہو۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام حرمین شریفین کے متولی اور سعودی ولی عہد کا احترام کرتے ہیں، پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
شہباز شریف نے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور مدد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی ولی عہد کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی پاکستان کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button