انٹرٹینمنٹ

لٹریچر فیسٹیول میں اسٹیج پر بیٹھی ماہرہ خان پر کیا چیز پھینکی گئی؟ ویڈیو وائرل

پاکستان لٹریچر فیسٹیول ( پی ایل ایف) کے دوران سپر اسٹار ماہرہ خان پر شائقین کی جانب سے نامعلوم چیز پھینک دی گئی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں اداکارہ ماہرہ خان ہدایت کار وجاہت رؤف سے محو گفتگو تھیں۔

اس دوران تقریب میں شریک کسی شخص نے ماہرہ خان کے ساتھ نامناسب رویہ اپناتے ہوئے ان پر نامعلوم چیز پھینک دی تاہم پھینکی جانے والی چیزیں کسی کو نظر نہیں آسکی کہ وہ کیا تھی؟

نامعلوم چیز پھینکے جانے کے باوجود اداکارہ نے بغیر غصہ اورناراضی دکھائے نارمل لہجے میں کہا کہ ‘ یہ غلط ہوگیا‘۔

اس کے بعد وجاہت رؤف نے سکیورٹی سے درخواست کی کہ وہ چیک کرلیں اسٹیج پر کوئی خطرناک چیز تو نہیں پھینکی گئی جس پر ماہرہ خان نے وجاہت رؤف کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ مجھے ان لوگوں کیلئے کچھ کہنا ہے لیکن میں اتنے لمبے لمبے ڈائیلاگ نہیں کہہ سکتی۔

وجاہت نے ماہرہ سے کہا کہ آپ اپنی فلم کا ڈائیلاگ کہہ دیں جس پر ماہرہ خان نے شائقین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا اب ڈائیلاگ نہیں بنتا کیوں کہ آپ لوگ چیزیں پھینک رہے ہیں۔

اس کے باوجود بھی ماہرہ خان شائقین کا دل نہیں توڑ سکیں اور آخر میں اپنی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ڈائیلاگ’ وے مولیا ‘کہہ کر سب کو خوش کردیا۔

اداکارہ کے ساتھ نامناسب رویے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شوبز شخصیات کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے غصےکا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button