پاکستان

قومی اسمبلی کے کیفے ٹیریا کی مرمت کیلئے ، وزارت خزانہ نے یہ فنڈز دینے سے انکار

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی کے کیفے ٹیریا کی تعمیر و مرمت کیلئے 8 کروڑ روپے فنڈز جاری کرنے سے انکار کردیا۔
کیفے ٹیریا کا انتظام قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے میں چند دن باقی رہ گئے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
29 فروری کو نو منتخب اراکین کا پہلا اجلاس ہوگا تاہم تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کیلیے کئی ماہ قبل بند کیے گئے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا کو نہ کھولا جاسکا اور نہ ہی کام کا آغاز ہوا۔
یہ کیفے ٹیریا اس سے پہلے سینٹ سیکرٹریٹ کے زیرانتظام تھا اور سینٹ سیکرٹریٹ ہی اس کی دیکھ بھال کاکام کررہاتھا ۔
اب اس کی ذمہ داری قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حوالے کردی گئی ہے۔
اس کیفے ٹیریا کی مرمت اورتزئین نو کیلئے وزارت داخلہ کے ذریعے وزارت خزانہ سے آٹھ کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مانگے گئے تھے۔
وزارت خزانہ نے یہ فنڈز دینے سے انکارکردیا تھا۔
جس کے بعد اب یہ کام قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام کاکہناہے پارلیمنٹ میں قائم کیفے ٹیریاکی مرمت و بحالی کا کام جلد شروع ہوجائے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے ہم پارلیمنٹ کیفے ٹیریاکی مرمت وبحالی کاکام مکمل کرلیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button