انتخاباتپاکستانتازہ ترین

‘امریکہ کا پاکستانی انتخابی عمل پر تشویش کا اظہار

امریکہ کا کہنا ہے کہ اسے پاکستان میں انتخابی عمل کے دوران آزادی کو درپیش چیلنجز پر بہت تشویش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ بغیر کسی خوف اور دھمکی کے منصفانہ انتخابات کے ذریعے اپنے قائدین کا انتخاب کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں جمعرات آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے عمل میں آزادی اور شفافیت کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو بلا خوف اور دھمکی کے اپنا رہنما منتخب کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ایک نیوز بریفنگ کے دوران اس بات پر زور دیا کہ انتخابی عمل کے دوران، "ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ اس طرح سے کیا جائے جس میں اظہار رائے کی آزادی، لوگوں کی اسمبلی اور انجمن کا احترام کرتے ہوئے، وسیع عوامی شرکت کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔ .

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button