علاقائی

خواتین کے لیے یونیورسٹی اور فتح جنگ بائی پاس میر ی اولین ترجیح ہے،سلیم حیدر

فتح جنگ(بیور و رپورٹ)پیپلزپارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 50سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اللہ نے کامیابی دی تو جدید طرز کا ہسپتال خواتین کے لیے یونیورسٹی اور فتح جنگ بائی پاس میری اولین ترجیح ہے ۔ شمروز سنبل اور پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کی تنظیم کے زیر اہتمام فتح جنگ سنبل چوک میں منعقدہ بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے جلسے میں پیپلزپارٹی کے دیرینہ جیالوں نے شرکت کر کے مخالفین کے منہ بند کر دئیے ”سنبلاں والا کھیڑا ،منی لاڑکانہ کہلاتا ہے جس کا ثبوت پیپلزپارٹی کا کامیاب جلسہ تھا جس میں پیپلز پارٹی کے ورکرز اور عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی نوجوان رہنماء پروفیسر بابر خان نے اپنے نوجوان ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمیولیت کا اعلان کیاسردار سلیم حیدر خان نے سلطان پور اور صادق آباد سے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خیر مقدم کیااور ان کی آبادیوں میں سوئی گیس کی فراہمی کا وعدہ کیا پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رکن ختر حسین بٹ کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا جلسے سے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 2 سردارذوالفقار حیات خان ایڈووکیٹ ، سردارفیضان حیدر ،اختر حسین بٹ، رفعت حیات بالڑہ ،ضلعی صدر اشعر حیات خان ،ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مظہر حسین بابر ،تحصیل صدر ظہیر خان کھٹڑ ،بزرگ راہبنماء ملک غلام صابر مسعود، ظفر شاہد اور یوتھ ونگ کے ضلعی صدر ملک محفوظ نے بھی جلسہ سے خطاب کیا امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 50سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اللہ نے موقع دیا تو منتخب ہو کر سندھ کی طرز پر فتح جنگ میں بھی میں جدیدسہولیات سے آراستہ ہسپتال جس میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کینسر جیسے موذی امراض کا مفت علاج ہو گا بنانا میرا خواب ہے اللہ مجھے طاقت اور اختیار دے کہ میں اپنا یہ خواب پورا کر سکوں اپنی پارٹی وفاداری کے بدلے حلقے کے عوام کیلئے یہ ہسپتال بلال بھٹو سے منظور کرائوں گا انھوں نے کہا کہ بچیوں اور خاص کر خواتین کو تعلیم کیلئے یونیورسٹی جانے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے یہاں کیلئے یونیورسٹی اور فتح جنگ بائے پاس انشاء اللہ میری ترجیحات میں شامل ہو گاانھوں نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمہ اور ضلع کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے اسمبلی میں بل پاس کرانے کی کوشش کروں گا کہ جس علاقے میں کوئی سرکاری یا نیم سرکاری ادارہ قائم کیا جائے اس میں نچلی سطح کے سو فیصد ملازمین متعلقہ علاقے سے بھرتی کی جائے جبکہ اعلیٰ اور ٹیکنیکل سیٹوں میں تیس فیصد علاقائی کوٹہ مختص کیا جائے جس سے ان شاء اللہ بے روزگاری کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائے گا اختر حسین بٹ نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے قیام سے قبل اجاگیردار وڈیرے سردار اور علاقے کے مالکان کے سامنے کسی عام آدمی کے بولنے کی جرات نہ تھی زبان اللہ نے اور وڈیروں کے سامنے بولنے کا شعور بھٹو نے دیا پیپلزپارٹی غریبوں محنت کشوں اور پسے ہوئے مظلوم طبقات کی نمائندگی کرتی ہے 8فروری کو تیر پر مہر لگا کر پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button