اسلام گڑھ(نمائندہ خصوصی)اہلیان بنگڑیلہ 32 سال بعد جاگ گئے،1991/92میں محکمہ مال کے ہونے والے بندوبست میں کی جانے والی بیضابطگیوں کے خلاف سر جوڑ لیے،مقامی ہوٹل پر ہونے والی میٹنگ میں اہم فیصلیکرنے سمیت بندوبست کو چیلنج کرنے کے لیے کمیٹی بنانے اور چارا جوئی کرنے کے لیے تیاری کر لی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اہلیان بنگڑیلہ نے مقامی ہوٹل پر ہونے والی میٹنگ جس میں راجہ نجابت حسین تمغہ ستارہ پاکستان، کونسلر خالد، راجہ بابو نثار احمد، سابق بنکار عاشق حسین، لیاقت حسین،حوالدار طارق، چیئرمین واحد،محمد پرویز،محمد جاوید، تاسب خان، محمد مہربان، مرزا احمد بیگ،ذیشان رشید، جاوید اقبال،محمد شبیر،شکیل احمد سمیت دیگر لوگ موجود تھے نے مشترکہ طور پر 1991/92 کے محکمہ مال کے ہونے والے بندوبست میں متعدد بیضابطگیوں کی وجہ سے 32 سال بعد اس کو چیلج کرنے کا فیصلہ کیا ہے یاد رہے کہ ان بیضابطگیوں کی وجہ سے موضع بنگڑیلہ، کلیال بینسی، ہردوسہوٹھہ، کاکڑہ اور پوٹھہ بینسی کے موضعات کا ہزاروں کنال رقبہ اس وقت کی تحصیل بھمبر موضع کسگمہ میں شامل کر کے مقتدر حلقوں کو نفع پہنچایا گیا جس کے خلاف مختلف لوگ مہم جوئی کرتے رہے مگر گزشتہ روز اہلیان بنگڑیلہ نے مقامی ہوٹل پر میٹنگ کر کے مشترکہ فیصلہ کیا کہ وہ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے اور اس بندوبست کو چیلنج کر کے پانچوں موضعات کا رقبہ واپس اصل مالکان کو دلوائیں گے۔ میٹنگ میں ایک مشترکہ کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور قانونی چارا جوئی کرنے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا میٹنگ سے مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے سب لوگوں کو متحد ہونا چاہیے تاکہ 32 سال پہلے ہونی والی زیادتی کا سدباب ہو سکے۔ اور مزید لوگوں کے رقبوں پر قبضوں کو روکنے کے لیے بھی لائحہ عمل ترتیب دیا تاکہ مقامی لوگ جن کے پاس پہلے ہی متاثرین منگلا ڈیم ہونے کی وجہ سے رقبے ڈیم برد ہو چکے ہیں ان کی چراگاہیں اور شاملات و خالصہ سرکار محفوظ رہ سکے تاکہ آنے والے نسلوں کو فائدہ پہنچے اور اوورسیز پاکستانیوں کی جدی زمینوں کو تحفظ اور گھر بنانے کے لیے جگہیں مل سکیں اور ان کا اپنے آبائی خطہ سے تعلق استوار رہے۔
0 32 1 minute read