انٹرٹینمنٹ

شعیب ملک کی پاکستانی ماڈل و اداکارہ ثنا جاوید سے شادی

اسلام آباد۔2پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نےپاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی ۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی دوسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔واضح رہے کہ شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی طلاق کی خبروں کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی شادی کووڈ ۔19کے دوران اکتوبر 2020 میں ایک نجی تقریب میں ہوئی اور دو ماہ قبل میں ان کی طلاق کی خبریں سامنے آئی تھی۔شعیب ملک کے اس اعلان کے بعد اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنا نام ’ثنا جاوید سے تبدیل کرکے ’ثنا شعیب ملک‘ رکھ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button