انٹرٹینمنٹ

صحیح جیون ساتھی کے ملنے تک شادیاں کرتی رہوںگی’ راکھی ساونت

ممبئی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے عدالت سے جلد اپنی اور عادل درانی کی طلاق کی ڈگری جاری کرنے کی دراخواست کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس وقت تک شادی کرتی رہیں گی جب تک انہیں صحیح جیون ساتھی نہیں مل جاتا۔اپنے حالیہ انٹرویو میں راکھی ساونت نے کہا کہ میں عدالت سے درخواست کرتی ہوں کہ عادل درانی سے جلد میرے پیسے واپس دلوا کر میری طلاق کی ڈگری جاری کردیں تاکہ میں مستقبل میں ایک اچھے لڑکے سے شادی کرکے اپنی زندگی گزار سکوں۔
راکھی ساونت نے کہا کہ میں آج اعلان کررہی ہوں کہ جب تک مجھے ایک اچھا جیون ساتھی نہیں ملے گا، میں تب تک شادیاں کرتی رہوں گی کیونکہ یہ میری زندگی ہے اور زندگی صرف ایک ہی بار ملتی ہے، مرنے کے بعد دوسری زندگی نہیں مل سکتی لیکن ایک شادی کے ٹوٹنے کے بعد دوسری شادی ضرور کی جاسکتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ہالی ووڈ میں فنکار دس، دس شادیاں کرتے ہیں، وہاں کی اداکارائیں کئی بوائے فرینڈز رکھتی ہیں، ایک سے زیادہ تعلقات میں رہتی ہیں لیکن کوئی ان پر بات نہیں کرتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت میں کوئی ایک سے زیادہ شادی کرلے یا ایک سے زیادہ بوائے فرینڈ بنالے تو بہت باتیں کی جاتی ہیں جبکہ ہالی ووڈ میں ایسا نہیں ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button