القصیم۔:سعودی عرب میں ’ٹڈی برگر‘کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو نے لگے، العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں ’ٹڈی برگر‘ کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔ ٹڈی کھانے کے شوقین اسے تیار کرنے اور اس کی ڈش کے حوالے سے نئے طریقے آزما رہے ہیں انہی میں سے ایک ’ٹڈی برگر‘ بھی شامل ہے۔ قصیم کے ایک باشندے فہدالعنزینز نے کہا نے کہ ٹڈی کی لذیز ڈش پانی میں تیار کی جاتی ہے جس میں پیاز، خوردنی تیل اور اپنی پسند کے مصالحہ جات شامل کیے جاتے ہیں۔ بعض لوگ ٹڈی کی ڈش ساتھ سلاد(الخس) بھی استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی لوگ ’ٹڈی برگر‘ بھی بنا رہے ہیں۔ جو برگر کے مشہور (بن) میں ٹڈی، پیاز، کیچپ پر مشتمل ہوتا ہے کئی لوگ اس میں دیگر اشیا بھی شامل کرتے ہیں۔ ان دنوں مدینہ منورہ اور قصیم ریجنوں میں ٹڈیاں کثرت سے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے ٹڈی سے بنائی گئی اس کی ڈش لذیذ ہوتی ہے۔ ابھی تک سعودی عرب میں ایسے ریستوران نہیں جو ٹڈی سے بنی ڈش پیش کرتے ہوں
0 36 1 minute read