اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک+ انٹرنیشنل ڈیسک)ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا اور کئی بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم400میزائل فائر کئے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے۔اسرائیلی فوج نے بتایاکہ ایران نے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔اسرائیلی فوج نے اسرائیل نے تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر جانے کا کہہ دیا ہے اور ایرانی میزائلوں کا ہدف اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب ہے۔قبل ازیں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی حکومت اور امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ایران آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئل ہیگارے کا کہنا ہے کہ امریکا نے ممکنہ ایرانی حملے سے متعلق اسرائیل کو آگاہ کیا ہے، اسرائیل اپنے حلیف ممالک کے ہمراہ انتہائی چوکس ہے۔
0 3,118 1 minute read