انتخاباتپاکستان

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو فارم 45 کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تمام ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ پریزائیڈنگ افسران کے ذریعے فارم 45 کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ فارم 45 کے حوالے سے اپنے پیغام میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پریزائیڈنگ آفیسر فارم 45 اپنے اور پولنگ ایجنٹس کے دستخط کرائیں گے جس کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر فارم 45 پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کریں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کے مطابق فارم 45 انتہائی محفوظ طریقے سے ریٹرننگ افسران کے حوالے کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button