اسلام آباد:وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے تحت تعلیمی نظام میں ایک اور انقلابی پیشرفت، جدید کمپیوٹر سافٹ ویئر کی مدد سے چند منٹوں میں امتحانات کی جانچ اور نتیجہ فراہم کرنے کاسسٹم متعارف کرایا جائیگا۔یہ منفرد اورخودکار امتحانی پرچوں کی جانچ کا نظام وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت چلنے والے سرکاری تعلیمی اداروں میں متعارف کروایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت وفاقی تعلیم وہ پیشہ وارانہ تربیت کے تحت متعارف کرائے گئے اس نظام کے ذریعے چند سیکنڈ زمیں امتحانات کی جانچ کے بعد مرتب شدہ نتیجہ سامنے آ جائیگا۔ یہ جدید خودکار کمپبوٹرائزڈ سسٹم ’تعلیم آباد‘ کی معاونت سے پیش کیا جارہاہے جو پیپر مارکنگ، مارکس کی گنتی اور گریڈ نگ کا کام منٹوں میں مکمل کرکے نتیجہ تیار کردے گا۔یہ سسٹم پیپر میں دیئے گئے تمام سوالوں کے جوابات، ڈایاگرامز اور دیگر متعلقہ امور کو تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس طرح ہر طالبعلم کے نتائج کو ڈیجیٹل رپورٹ کارڈ میں محفوظ کر دیگا۔ اس نظام میں اساتذہ کو اختیار دیا گیاہے کہ وہ ایڈٹ مارکنگ سسٹم کے ذریعے کمپیوٹرائزڈ ڈیجیٹل رزلٹ پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس سافٹ ویئر کے پائلٹ پروگرام پر کام جاری ہے اور توقع ہے کہ آئندہ 6 مہینوں میں تمام ایف ڈی ای اسکولوں میں نافذ کیا جا سکے گا۔وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام پرامید ہیں کہ یہ انقلابی ا قدام تعلیمی میدان میں اہم پیشرفت ثابت ہو گا۔
0 22 1 minute read