
حویلیاں:سردار گوہر زمان تحریک صوبہ ہزارہ کے امیدوار نے پی۔کے۔ 44 کے علاقے لوہر تناول میں پنچے گاڑ لیے فخر تناول مرحوم ایوب خان تنولی قاہد تحریک صوبہ ہزارہ مرحوم بابا حیدر زمان نے ساری زندگی ایک ہی گروپ میں رہ کر سیاست کی ہے سردار گوہر زمان کا تناول کے میں جگہ جگہ خطاب پندرہ سالوں سے ہم پر قابض لوگوں نے صوبہ ہزارہ کے نام پر ووٹ لیے اور اسمبلیوں پہنچ کر صوبہ ہزارہ کوبھول گے۔کے 44کے عوام نوسر بازوں کی شاطر چالوں سے دور رہیں پندرہ سالوں میں میں یہ عوام کو کچھ نہیں دے سکے تو مستقبل میں ان سیامیدیں وابستہ کرنا غلطی ہے این۔ اے16 سین لیگ کے امیدوار کے کرپشن کے چرچے سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں سردار گوہر زمان نامزد امیدوار پی۔کے 44 تحریک صوبہ ہزارہ ، 8 فروری کو جبر اور غلامانہ سیاست سے آزادی کا دن 8ہوگا،ہزارے والوں کی ووٹ صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے امانت ہے جو 8 فروری کو پی۔کے44 کے عوام اپنے حقوق کے لیے دیں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 44 تحریک صوبہ ہزارہ کے سردار گوہر زمان اور دیگر قاہدین نے لوہر تناول کے اندر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ پی۔کے میں سیاست کو آزاد کرانا وقت کی ضرورت ہے قاہد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان کا صوبہ ہزارہ کا قیام منشور تھا ہزارے وال قوم کو موروثیت سے آزاد کروا کر ایک مضبوط اور بااختیار قیادت فراہم کرنا ہے سردار گل زمان نے کہاکہ پی۔کے 44 پر 15 سال حکومت کرنے والوں نیلوہرتناول کے عوام کو پینے کا صاف پانی, سڑکیں ،صحت کی بنیادی سہولیات ،تعلیم تک نہیں دے سکے انہوں نے کہا کہ 8 فروری ہزرے وال قوم اپنے مستقبل کے تحفظ کیلئے قاہد تحریک صوبہ ہزارہ کے نامزد نظریاتی امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب کریں اور روائتی اور مفاد پرست سیاست کا خاتمہ ہو سکے سردار گوہر زمان نے کہا حلقے پر ان قابض لوگوں نے ہمیشہ بھائی کو بھائی لڑا کر اپنی سیاست کی ہے۔