پاکستانتازہ ترین

الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگانے والے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو گرفتار کر لیا گیا

انتخابی دھاندلی کے الزامات پر مستعفی ہونے والے کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا گیا۔سی پی او راولپنڈی نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا جنہوں نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ذرائع کے مطابق پولیس لیاقت علی چٹھہ کو نامعلوم مقام پر لے گئی ہے اور سی پی او آفس کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
لیاقت علی چٹھہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ہارنے والے امیدواروں کو 50، 50 ہزار کی لیڈ سے جتوا کر قوم کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ کمیشن، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس آف پاکستان بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button