نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی پر کئے گئے دہشت گرد حملے میںتقریبا100 افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق جلیل عباس جیلانی نے آج ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور گزشتہ روز کرمان میں کئے گئے دہشت گرد حملے میں تقریبا سو افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ نے دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان اور ایران دونوں کے لئے مشترکہ خطرہ ہے جس کا موثر اقدامات کے ذریعے مقابلہ کی ضرورت ہے۔
قاسم سلیمانی2020 میں عراق میں امریکہ کی جانب سے کئے گئے ڈرون حملے میں مارے گئے تھے اور گزشتہ روز ان کی چوتھی برسی کے موقع پر ہونے والے دو بم دھماکوں میں تقریبا100 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
0 38 1 minute read