
اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ممکنہ طور پر حمایت یافتہ عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عمر ایوب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران وزیراعظم کا انتخاب ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب کیا گیا۔
شہباز شریف کو ارکان قومی اسمبلی کے 201 ووٹ ملے اور ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب نے 92 ووٹ حاصل کیے۔