
چکدرہ(احسان اللہ) رابطہ جمعیت علما اسلام این 7 اور پی کے 15 کے بہادر زیب پی ٹی آئی کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ، قومی وطن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امیدوار نے بھی دستبرداری کا اعلان کر دیا ، تفصیلات کے مطابق این اے 7 لوئر دیر سے رابطہ جمعیت علما اسلام کے امیدوار مولانا گل نصیب خان اور پی کے 15 کے امیدوار بھادر زیب خان نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوگئے ،این اے 7 پر پی ٹی آئی کے نامزد کردہ آزاد امیدوار محبوب شاہ اور پی کے 15 کے ہمایون خان ، پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری غلام حسین ، تحصیل صدر حاجی اول خان اور جنرل سیکرٹری جاوید خیال سمیت دیگر مقامی رہنما اور پارٹی ورکرز بھی اس موقع پر موجود تھے ، اس سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا گل نصیب خان اور بھادر زیب نے کہا کہ ان کی جماعت کا پاکستان تحریک انصاف کیساتھ دائمی سیاسی اتحاد ہے اور الیکشن کے لئے پاکستان کے رواں مخصوص حالات کے پیش نظر وہ پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو رہے ہیں اور یہ نشستیں کامیابی کیساتھ عمران خان کو بطور تحفہ دینگے ، اس سے قبل قومی وطن پارٹی سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار قاضی جلال الدین نے بھی پی کے 15 کے امیدوار ہمایون خان کے حق دستبردار اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ، سابق ممبران اسمبلی محبوب شاہ اور ہمایون خان نے مولانا گل نصیب خان اور دیگر امیدواروں کی جانب سے ان کے حق میں دستبرداری کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا