دلچسپدنیا

قیامت کی گھڑی سیٹ,کیا دنیا کا خاتمہ نزدیک ہے؟؟؟

قیامت کی گھڑی منگل 23 جنوری 2024 کو اپ ڈیٹ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

گذشتہ سال گھڑی کو آدھی رات ہونے میں 90 سیکنڈز کم پر سیٹ کیا گیا تھا، جو اب تک کے قریب ترین ہے۔

اس گھڑی کو 1947 میں دنیا کے چند سرکردہ سائنس دانوں نے بنایا تھا۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ انسانیت جوہری جنگ، ماحولیاتی بحران اور مصنوعی ذہانت سمیت انسان کے پیدا کردہ خطرات سے تباہی کے کتنے قریب ہے۔

آدھی رات کا مطلب تباہی ہے۔ اور گھڑی کے رکھوالے سال میں ایک مرتبہ اس کا وقت آگے اور پیچھے کرتے ہیں تاکہ انسانیت کو درپیش خطرات سے خبردار کیا جا سکے

2023 میں 90 سیکنڈز کی دوری پر، یہ 1950 کی دہائی کے جوہری پھیلاؤ کے ایام کے مقابلے میں آدھی رات کے زیادہ قریب تھا۔ 90 کی دہائی کے شروع میں یہ گھڑی خطرے سے دور چلی گئی اور 1991 میں آدھی رات سے 17 منٹ دور سیٹ کی گئی، جہاں یہ چار سال تک رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button