
حضرو (تحصیل رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس کا یونین کونسل ملاں منصور پٹواری چوک دربار روڈ مانسر میں شاندار افتتاح ،امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے49مولانا حامد رضا،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ون حاجی مختیار خان ،صاحبزادہ احسان الحق جامی اور علامہ مولانا سید مصدق شاہ نے اپنے دست مبارک سے افتتاح کیااس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ون حاجی مختیار خان نے کہا کہ حلقہ عوام جس جوش وخروش میں ہماری جماعت کو سپورٹ کر رہے ہیں ان شا اللہ ہماری کامیابی یقینی ہے ،حلقہ عوام اپنے بہترین مستقبل کیلئے انتخابات میں خدمت کے اہل لوگوں کو سامنے لائیں ،تحریک لبیک واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل کا حل نکال سکتی ہے جماعت کے امیدواران خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں سابقہ ادوار میں بے شمار عوامی نمائندوں کو حلقہ عوام آزما چکے ہیں اب کی بارانتخابی نشان کرین پر مہر لگا کر ہماری جماعت کیامیدواروں کو کامیاب کرائیں یقین دلاتے ہیں کہ انہیں مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا انہوں نے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح پر یونین کونسل ملاں منصور باڈی کے تمام ممبران و کارکنان کو مبارک باد پیش کی ۔