علاقائی

آٹھ فروری کو تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوں گے،افتخار خان

حویلیاں(بیورورپورٹ) تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی پی۔کے 44افتخار خان جدون بروز اتوار کو حویلیاں امیر معاویہ چوک میں اپنا پاور شو کررہے ہیں جس میں قومی اسمبلی این۔اے 16کے علی اصغر خان رجب عباسی افتخار خان شرکت کریں گے مشاورتی اجلاس میں رجب عباسی امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے43 کے بھائی ساجد عباسی نے خصوصی شرکت کی اور اس افتتاحی تقریب میں بھرپور افتخار خان جدون امیدوار تحریک انصاف پی۔کے44 نے مخالف امیدواروں کے کئی جنبے توڑنے میں کامیاب عمران خان کو عوام کے دلوں سے نکالنا کسی کے بس میں نہیں رہا انتخابی نشان جو بھی ہے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے نامزد کیا ہیپاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے، تحصیل چیئرمین الیکشن میں مشکل حالات میں مقابلہ کیا تھا،آج پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں اور سیاسی کارکنوں کا جنون بن چکی ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 44 افتخار احمد خان جدون نے کیا تحریک انصاف حویلیاں تحصیل کے صدر بابو جاوید اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جس پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کو کامیاب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے افتخار خان جدون نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو ٹکٹ دے کر نئی رویات قائم کی ہے پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں اور سیاسی کارکنوں کی جماعت ہے اور 8 فروری کو ملک بھر سمیت ہزارہ میں تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوں گے نشان جو بھی ہے ورکرز عمران خان کے ویژن کو ووٹ دیں گیپروگرام میں سابق تحصیل صدر فریدون خان جدون،سردار خالد گوہر، محمد نبیل عباسی، عامر شہزاد خان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button