اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)لارڈ میئر آف مانچسٹر یاسمین ڈار، وارڈ میئر آف سٹوک آف ٹرینٹ ماجد خان،لارڈ میئر آف بانبری فیاض احمد،سربراہ چیرمین جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت راجہ نجابت حسین تمغہ پاکستان نے مڈبینسی ویلفئیر ٹرسٹ بنگڑیلہ میں کنڈنی ڈائلائسیز سنٹر کی دوسری شفٹ کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب کی صدرات راجہ نجابت حسین ستارہ پاکستان نے کی جبکہ مہمان خصوصی لارڈ میئر آف مانچسٹر یاسمین ڈار، وارڈ میئر آف سٹوک آف ٹرینٹ ماجد خان،لارڈ میئر آف بانبری فیاض احمد اور جمیعت اہلحدیث برطانیہ کے امیر مولانہ شیخ شعیب احمد میرپوری تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت شوکت حسین نے حاصل کی جبکہ سٹیکج سیکرٹری کے فرائض سابق صدر راجہ ندیم نے سرانجام دیئے۔لارڈ میئر آف مانچسٹر یاسمین ڈار، لارڈ میئر سٹوک آف ٹرینٹ ماجد خان،لارڈ میئر آف بانمبری فیاض احمد،سربراہ چیئرمین جموں و کشمیر سلف ڈیٹرمینینش موومنٹ راجہ نجابت حسین ستارہ پاکستان اور جمیعت اہلحدیث برطانیہ کے امیر مولانہ شیخ شعیب احمد میرپوری سمیت دیگر نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال میں آ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے یہ ایک مثالی ہسپتال ہے جس کا سہرا تمام اوورسیز اور اس کے بنانے والے چیئرمین مہربانی حسین سمیت سابق صدور راجہ غلام حیدر خان، راجہ ندیم، محمد طارق سمیت دیگر بنیادیں کھڑی کرنے والوں کو جاتا ہے اس ہسپتال کا وزٹ کر کے ہمیں دلی خوشی اور سکون ملا ہے۔ بے شک مڈبینسی ویلفئیر ٹرسٹ اور امید ویلفئیر ٹرسٹ کی کاوشیں ہیں کہ اتنا بڑا پروجیکٹ چلا رہے ہیں اور انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں بے شک انسانیت کی خدمت ہی سے دونوں جہانوں میں کامیابی ممکن ہے۔شرکائے تقریب کے سامنے ٹرسٹ ہسپتال کی مختصر کارگزاری ایڈمنسٹریٹر ہسپتال شوکت کریم نے پیش کی اور بتایا کہ ہسپتال کے مسلم ہینڈ آئی کئیر یونٹ میں تقریبا 2ہزار مریضوں کے مفت اپریشن کیے گئے جبکہ 15 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔ ہسپتال ڈائلائسیز کرنا اپریل 2022 میں شروع ہوا اور اس سال 925 جبکہ 2023 میں 1421 مریضوں کے ڈائلائیسز کیے گئے۔ بڑھتی ہوئی مریضوں تعداد کی وجہ سے دوسری شفٹ چلانے کی ضرورت محسوس ہوئی جس کا آج افتتاح کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ٹرسٹ میں ڈینٹل کئیر یونٹ اور گائنی یونٹ سمیت لیب اور ڈیجیٹل ایکسرے سیٹ اپ بھی لوگوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے جس پر مہمانوں نے ٹرسٹ ہسپتال کی کارکردگی کو خوب سراہا اور داد دیبے سمیت بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔ تقریب کے آخر میں نائب صدر ٹرسٹ جاوید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اوورسیز کے تعاون سے چلنے والے اس ادارے کے ساتھ اپنا خصوصی تعاون جاری رکھیں گے تاکہ انسانیت کی خدمت کا سفر جاری و ساری رہے اور کمیٹی اپنی خدمات سے اس ادارے میں مزید سہولیات پیدا کر کے لوگوں میں مزید آسانیاں بانٹنے میں کردار ادا کرسکے۔ قبل ازیں ہسپتال پہنچنے پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انھیں پھولوں کی مالائیں پہنا کر خوش آمدید کہا گیا اور ہسپتال کا تفصیلی دورہ کرا کر اس کے بارے میں بریفنگ دی گئی تقریب میں ڈسٹرکٹ کونسلر توقیر نجیب، وائس چیئرمین یونین کونسل پوٹھہ بینسی ابرار لال، کونسلر شبیر کاکڑوی صدر چنار پریس کلب چوہدری الیاس نائب صدر جاوید اختر، سابق صدرحاجی امانت اللہ، جاید بٹ، سابق صدور ٹرسٹ راجہ غلام حیدر خان اور راجہ ندیم، سابق کونسلر اولڈھم برطانیہ محمد شریف اور کونسلر محمد اعظم، پروفیسر طارق،ممبر عجائب،راجہ محبوب آف گائیاں، سابق بنکار عاشق حسین، چیئرمین راجہ واحد حسین، مرزا عبدالقیوم اور سابق سیکرٹری جنرل چنار پریس کلب و ممبر پریس فا ڈیشن محمد کاشف اکبر سمیت دیگر معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں مہمانوں کو پرتکلف چائے بھی پیش گئی
0 30 3 minutes read