راولپنڈی :انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے واقعات کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے فیصلہ سنایا جس کے مطابق تمام تھانوں کی پولیس اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی سے پوچھ گچھ کر سکے گی۔عدالت نے پولیس کو مقدمات کی مکمل تفتیشی رپورٹ 11 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا۔پولیس نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی کو گرفتار کرلیاعدالت 11 جنوری کو صبح 10 بجے اڈیالہ جیل میں مقدمات کی دوبارہ سماعت کرے گی۔
0 96 Less than a minute