نئی دلی۔:بھارت کی حکمران ہندوتوا تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر نے کہاہے کہ مودی حکومت نے انتخابات میں جیت کیلئے شہید بابری مسجد کی جگہ پر تعمیر کئے جانیوالے رام مندر کو بھی دائو پر لگا دیاہے۔ بی جے پی کے لیڈر جے یادیو نے مودی حکومت پر رام مندر کو بم سے اڑانے کی پلاننگ کا الزام لگا یاہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ مودی حکومت آئندہ انتخابات میں جیت کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اور اس نے رام مندر کو دائو پر لگا دیاہے۔ بھارتیہ جنتاپارٹی 22جنوری کو رام مندر کے افتتاح کے موقع پر بم دھماکے کی منصوبہ بند ی کر رہی ہے جس کا الزام پاکستان اور مسلمانوں پر لگایاجائیگا۔اجے یادیو نے کہا کہاس بم دھماکے کے بعد بھارت بھر میں مذہبی کشیدگی شدت اختیار کر جائے گی اور مودی حکومت کیلئے اپنی فرقہ پرست سیاست کی راہ ہموار ہو جائیگی۔اجے کمار یادیو کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے پیسے سے تعمیر رام مندر کا کریڈٹ بی جے پی لے رہی ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق تیہار سنگھ اور اوم پرکاش مشرا نامی دو افراد نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ اور رام مندر پر حملے کی دھمکی دی ہے۔واضح رہے کہ شہیدتاریخی بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کئے جانیوالے رام مندر کاافتتاح22جنوری کو کیاجارہا ہے جبکہ بھارتی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ رام مندر کے افتتاح کے موقع پر بم دھماکے کی دھمکی دی گئی ہے۔رام مندر کے افتتاحی تقریب میں نریندر مودی کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
0 38 1 minute read