مقبوضہ کشمیر میں دوران حراست تشدد سے تین کشمیریوں کی شہادت کے بعد بھارتی فوج نے تین افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا۔
رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں دوران حراست بہیمانہ تشدد سے تین زیر حراست کشمیریوں کی شہادت کے بعد بھارتی فوج نے ایک بریگیڈئر سمیت تین افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا۔
بھارتی فوج نے محفوظ حسین’ محمد شوکت اور شبیر احمد کو جمعرات کو ضلع پونچھ میں محاصرے کے دوران حراست میں لیا تھا اور جمعہ کو تینوں کی لاشوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا تھا۔
تینوں کا تعلق ایک قبائلی برادری سے ہے جسے گجر کہا جاتا ہے جو روایتی طور پر کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں چراگاہ کی زندگی گزارتے ہیں
الجزیرہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں علاقائی اتھارٹی کے محکمہ اطلاعات نے کہا کہ اس معاملے پر قانونی کارروائی شروع کر د ی گئی ہے تاہم اس نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
0 105 1 minute read