الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق انتخابی حلقوں کے حساب سے ابتدائی پولنگ اسٹیشنوں کی لسٹ شائع کردی گئی ہے، ابتدائی پولنگ لسٹ پر حلقے کا ووٹر اور امیدوار اعتراض یا تجویز 11 جنوری تک جمع کرا سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق 12 سے 17 جنوری کے دوران ڈی آر اوز ان اعتراضات اور تجاویز پر فیصلے دیں گے۔