الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مہلت ختم ہونے پر کل سے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کرے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ انتخابی شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن25 سے30 دسمبر تک انتخابی کاغذات کی جانچ پڑتال کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں دو روز کی توسیع کی گئی تھی جس کے بعد24 دسمبر کو کاغذات جمع کرانے کا عمل مکمل ہونے پر متعلقہ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں جاری کر دی ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن میں175 سیاسی جماعتیں اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جے ڈی اے) کے نام سے ایک اتحاد رجسٹرڈ ہے۔
0 108 Less than a minute