دنیا

اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والا غزہ ناقابل رہائش بن گیا، اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملوں نے غزہ کو ناقابل رہائش بنا دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز کی مسلسل بمباری نے غزہ کو موت اور مایوسی کی جگہ میں تبدیل کر دیا ہے۔ غزہ ناقابل رہائش بن چکا ہے۔

مارٹن گریفتھس نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگوں کو روزانہ اپنے وجود کو لاحق خطرات کا سامنا ہے لیکن دنیا صرف دیکھ رہی ہے۔ انسانی برادری کو 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی مدد کرنا ناممکن نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلیں 90 دن کے جہنم اور انسانی اصولوں پر حملوں کو نہیں بھولیں گی۔ غزہ کے عوام اور آنے والی نسلوں کے لیے جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button