پاکستان

چاہے انڈر19 ٹیم کے ساتھ لڑنا پڑے’ ہم انتخابات میں حصہ لیں گے’ بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ چاہے انڈر 19 ٹیم کے ساتھ لڑنا پڑے’ ہم انتخابات میں حصہ لیں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کسی بھی متعلقہ آر او نے ٹھیک احکامات جاری نہیں کئے ‘ ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے’8 فروری کو جیت کر صرف پی ٹی آئی کی ہوگی’ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن بروقت ہوں گے’ کچھ لوگ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کہ انتخابات تاخیر کا شکار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کو اگر الیکشن سے نکالا جائے تو جمہوریت ڈی ریل اور پارلیمنٹ کمزور ہوگی’ کسی صورت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے’ ہم لڑیں گے’ فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ کس کو ووٹ دینا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ہماری پارٹی مقبول ہے’ ہم نے عدلیہ سے درخواست کی تھی کہ لیول پلیئنگ فیلڈ دستیاب کریں ‘اس بار سرعام لوگوں کو روکا گیا’ مارا گیا’ کاغذات چھینے گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی پورے پاکستان کی نہیں’ انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں’ مولانا کی واحد پارٹی ہے جو کہہ رہی ہے کہ الیکشن نہ ہوں’ الیکشن میں تمام سیکیورٹی انتخابات ہونے چاہیں’ ہماری دعا ہے الیکشن خوش اسلوبی سے ہوں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ساری پارٹیوں کو الیکشن میں حصہ لینے ک بھرپور موقع ملنا چاہیے ‘جو حکومت ہارس ٹریڈنگ کے نتیجے میں بنے گی وہ کیسے ڈلیور کر ے گی؟ جو شخص تاحیات نااہل ہے اس کا راستہ روکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button