پاکستان

شمالی و زیر ستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 6 حجام قتل

میران شاہ: شمالی وزیرستان میں پنجاب سے آکر کام کرنے والے6 حجام کو قتل کر دیاگیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی و زیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں موسکی سے6 غیرمقامی افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں’ جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین کا تعلق پنجاب سے ہے۔
فائرنگ سے قتل کئے گئے تمام افراد پیشے کے لحاظ سے حجام تھے’ جو پنجاب سے یہاں آکر کام کررہے تھے۔ مقتولین کی میر علی بازار میں ہیئر کٹنگ کی دکانیں تھیں۔ لاشیں کو میر علی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مختلف پہلوؤں کے پیش نظر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button