پاکستان

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ‘ شاندانہ گلز ار نے پشاور سے ا لیکشن لڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت اور پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزارنے پشاور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شیر افضل مروت کا کہنا ہے پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے32 سے الیکشن لڑوں گا۔ پی ٹی آئی رہنما نے دعوی کیا کہ فروری2024 میں ہونے والے عام انتخابات میں جیت تحریک انصاف کی ہی ہوگی ‘جبکہ شاندانہ گلزار حلقہ این اے30 کے لئے وکلاء کے ذریعے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
یاد رہے کہ ملک میں8 فروری2024 کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں جبکہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق الیکشن نہ کروانے پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان سے بلے کا نشان بھی واپس لے لیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button