پاکستان

روں سال ملک بھر میں566 دہشت گرد ہلاک’ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت ایک ہزار شہید

اسلام آباد: رواں سال ملک بھر میں18736 انٹیلی جنس آپریشنز میں566 دہشت گرد مارے گئے اور 5161 کو گرفتار کیا گیا’ فوج کے260 افسران اور جوانون سمیت ایک ہزار سے زائد افراد نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا’ سب سے زیادہ دہشت گرد447 خیبر پختونخوا میں مارے گئے۔
سال2023ء میں خطے میں بدامنی کی صورتحال کے پیش نظر ملک دفاع’ سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کئے گئے ‘ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے اور شواہد افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہوں تک جاتے ہیں۔
رواں سال2023 ء میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک بھر میں18736 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے ‘ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں566 دہشت گرد جہنم واصل کئے گئے جبکہ 5161 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
سال2023ء میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کیا۔
انٹیلی جنس ایجنسیز کے موثر آپریشنز کے باعث گلزار امام شمبے اور سرفراز بنگلزئی’ بلوچ نیشنل آرمی کے اہم ترین کمانڈرز نے دہشت گردی چھوڑ کر قومی دھارے میں واپس شمولیت اختیار کی۔
چاروں صوبوں کے اعداد و شما ر کے مطابق بلوچستان میں15063 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے اور 109 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیاگیا’ کے پی میں1942 ا نٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے جبکہ447 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
پنجاب میں190′ گلگت بلتستان میں14 اور سندھ میں 1987انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے گئے جبکہ10 دہشت گردوں کو سندھ میں جہنم واصل کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button