ممبئی،۔ معروف بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے مجھے کالج کی پڑھائی ادھوری چھوڑنی پڑی تھی۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کے سٹار اداکار امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا کہ میرے والد نے ایک کمپنی بنائی تھی جس کے دیوالیہ ہونے پر مجھے اپنے کالج کی پڑھائی ادھوری چھوڑنی پڑی تھی۔انہوں نے کہا کہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے میں فلموں کے سیٹ پر جا کر لوگوں کیلئے چائے بنایا کرتا تھا، پیسے کمانے کیلئے اپنے دوست کے ساتھ مل کر ایک سکرپٹ بھی لکھی جسے والد نے رجیکٹ کر دیا۔ابھیشیک بچن کا مزید کہنا تھا کہ 20 سال قبل ‘فلم فئیر ایوارڈز’ کی تقریب میں شرکت کیلئے نئے کپڑے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، اس صورتحال میں 2 سال قبل بہن کی شادی میں لی گئی شیروانی پہن کر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی۔
0 49 1 minute read