ملک میں ایک ہفتے کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں85 کروڑ20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 85 کروڑ20 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت12 ارب85 کروڑ57 لاکھ ڈالر ہوگئی۔
اس طرح دیگر بینکوں کے پاس5 ارب9 کروڑ ڈالرز اور اسٹیٹ بینک کے پاس7 ارب 75 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ ایک طویل عرصے سے زرمبادلہ کے ذخائر تسلی بخش سطح تک نہیں پہنچ سکے۔
یکم دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران23کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہو کر12ارب ڈالر10 کروڑ ڈالر رہ گئے تھے۔
ان میں سے کمرشل بینکوں کے پاس5 ارب9 کروڑ جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس7 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
0 43 Less than a minute