دنیا

بھارت میں چوبیس گھٹنے میں کورونا سے 6 اموات’702 نئے کیسز رپورٹ

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں حالیہ دنوں میں کووڈ19 کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور جمعرات کو ملک بھر میں کورونا وائرس سے6 اموات اور702 نئے انفیکشنز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ میں نئی دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھردواج کے حوالے سے بتایا گیا کہ نئے کیسز سامنے کے بعد کورونا کے نئے جے این1 ویرینٹ کے بارے میںبڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان ملک میں فعال کیسز کی تعداد4 ہزار97 ہوگئی ہے۔ یہ ویرینٹ پہلی بار بدھ کو نئی دہلی میں رپورٹ ہوا تھا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر مہارااشٹرا میں دو جبکہ کرناٹک’ کیرالہ’ مغربی بنگال اور نئی دہلی میں ایک ایک موت کی اطلاع ملی ہے۔
عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی طرف سے جے این 1 ویرینٹ کی اہم قسم کے طور پر درجہ بندی کی گئی’ جو اومیکرون ویرینٹ کا ذیلی سلسلہ ہے اور اس کی شناخت امریکہ میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے ولے ویرینٹ کے طور پر کی گئی ہے جو وہاں44 فیصد سے زیادہ کیسز کاباعث ہے۔
بھارت کی کئی ریاستوں میں جے این 1 کے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں وائرس کے پھیلاؤ پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ وزارت صحت نے 109 کیسز رپورٹ کئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button