ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان’ لیبیا اور عراق کی طرح غزہ میں بھی امریکی منصوبہ ناکام ہوگا۔
عالمی خبررساں ادارے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک انٹرویو میں خبر دار کیا کہ مغربی ممالک کی سازشوں نے دنیا میں افراتفری میں ڈال رکھا ہے اور2024 تک ان سازشوں سے بچ نکلنا ممکن نظر نہیں آتا۔
سرگئی لاوروف نے فلسطین کے حوالے سے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی قانون کو پس پشت ڈال کر غزہ میں اپنی مرضی مسلط کرنا چاہ رہا ہے جیسے اس نے افغانستان ‘ عراق اور لیبیا میں کیا تھا۔
روسی وزیر خراجہ نے مزید کہا کہ امریکہ کی اس مہم جوئی کی وجہ سے افغانستان’ عراق اور لیبیا تباہ ہوگئے لیکن امریکی وژن پھر بھی کامیاب نہیں ہوسکا اور اب غزہ میں بھی امریکہ کو ناکامی کا سامنا کرنا ہوگا۔
غزہ کے حوالے سے روس کی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی نے کہاکہ آزاد ریاست فلسطینیوں کا حق ہے جس میں مشرقی یروشلم’ غزہ اور مغربی کنارے کے علاقے شامل ہیں۔ ہم فلسطینیوں کے اس مطالبے پر ان کے ساتھ ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے غزہ کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھی فعال کر دار ادا کرنا چاہیے۔
0 77 1 minute read