۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ پٹی میںفلاحی امداد کی فراہم کی قرار داد منظور کرلی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق4 دن کے مذاکرات کے بعد سلامتی کونسل نے بالاخر غزہ پٹی میں فلاحی امداد کی فراہمی کی قرار داد منظور کرلی لیکن قرار داد میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی بات نہیں کی گئی۔
مغربی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلامتی کونسل میں منظور کی گئی قرار داد میں غزہ میں کشیدگی ختم کرنے کے لئے پائیدار حالات کے قیام کی بات کی گئی ہے
رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے 13 ارکان نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ روس اور امریکہ نے ووٹ نہیں ڈالا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ ا مدادی شپمنٹس کی راہ میں حائل اصل مسئلہ اسرائیلی حملے ہیں’ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔
اقوام متحدہ میں دنیا کے تمام نمائندوں نے گزشتہ روز متفقہ طور پر اس قرار داد پر ووٹنگ جمعہ تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابتدائی طور پر تیار کی گئی قرار داد کے متن میں غزہ پٹی میں شہریوں کے لئے ہنگامی بنیاد پر امداد کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔