علاقائی

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام مینجمنٹ کورس

ایبٹ آباد(ڈویژنل رپورٹر)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام 34 واں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا گریڈ 19 کے افسران نے کوارڈینیٹنگ آفیسر محمد عمران کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس ہزارہ کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان نے کورس کے شرکا افسران کو ہزارہ پولیس میں سیکیورٹی صوتحال، جرائم کی روک تھام، پبلک لیزان، ترقیاتی منصوبوں کی سیکیورٹی صورتحال، آمدہ عام انتخابات کی سیکیورٹی اور پولیس کو درپیش چیلنجز کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا، ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہزارہ پولیس جرائم کی روک تھام کیلئے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ منشیات فروشوں و دیگر جرائم پیشہ افسراد کے خلاف بھر پور کاروائیوں کو سلسلہ جاری ہے۔ چائیز اور فارن ورکرز کی سکیورٹی کیلئے خیبر پختونخواہ پولیس کی سپیشل سیکیورٹی یونٹ اپنے خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ آمدہ عام انتخابات کیلئے ہزارہ پولیس نے تیاری مکمل کر رکھی ہے پولنگ اسٹیشنوں کی سیکیورٹی، لا اینڈ آرڈر کی صوتحال کو کنڑول کرنے اور الیکشن کمیشن عملہ کی سیکیورٹی میں ہزارہ پولیس کا کلیدی کردار رہے گا اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو ہدایات دیں ہیں کہ الیکشن ڈیوٹی کرنے والے تمام پولیس افسران کو مناسب ہدایات پہنچا دیں۔ محمد داد احتشام نے ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجازخان کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کی جانب سے جبکہ ڈی آئی جی ہزارہ نے ہزارہ پولیس کی جانب سے کوارڈینیٹنگ آفیسر محمد عمران کو شیلڈ دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button