انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کا رجنی کانت کی فلم میں کام کرنے سے انکار

ممبئی۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے لیجنڈری بھارتی اداکار رجنی کانت کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تامل انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر لوکیش کنگراج نے اپنی نئی فلم ‘تھالیور171’ میں خصوصی انٹری دینے کے لیے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کے انکار کے بعد کنگراج نے اب رنویر سنگھ سے بات چیت شروع کی ہے۔رپورٹ کے مطابق لوکیش کنگراج نے شاہ رخ خان سے ملاقات کے دوران اپنی نئی فلم کی کہانی سنائی اور اْن کے سامنے پیشکش رکھی کہ وہ ان کی فلم میں خصوصی انٹری دیں جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ’مجھے فلم کی کہانی اچھی لگی اور میں رجنی کانت کا بھی بہت احترام کرتا ہوں لیکن میں ابھی بہت ساری فلموں میں خصوصی انٹری دے چْکا ہوں اس لیے اب کسی اور فلم میں اس طرح کام نہیں کرنا چاہتا’۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان اس سے قبل فلم ‘براہمسترا’، ‘روکیٹری’، اور ‘ٹائیگر3’ میں خصوصی انٹری دے چْکے ہیں اور اب صرف مکمل فلمیں کرنے کے خواہشمند ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button