انتخاباتپاکستان

عام انتخابات 2024: بلاول بھٹو کے این اے194 لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی منظور

پیلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے194 لاڑکانہ ون سے کاغذات نامزدگی منظو کر لئے گئے ہیں۔
لاڑکانہ میں اسکروٹنی کے موقع پر بلاول بھٹو کے وکلاء اور پارٹی رہنما آر او دفتر پہنچے تھے’ جہاں جانچ پڑتال کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے8 فروری2024کو ہونے والے انتخابات کے لئے لاڑکانہ’ لاہور اور قمبر شہداد کوٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کا انتخابی میدان چھوڑ دیا تھا’ انہوں نے کراچی کی کسی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button