اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات2024 کے کاغذات نامزدگی کی مد میں65 کروڑ54 لاکھ روپے سے زائد فیس وصول ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات اور اس کی مد میں وصول ہونے والی فیس کی تفصیل جاری کر دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی کی مد میں65 کروڑ54 لاکھ 70 ہزار کی فیس موصول ہوئی۔ اس میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر8312 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 24 کروڑ93 لاکھ90 ہراز روپے موصول ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لئے 7713 کاغذات نامزدگی کی فیس میں مد میں 23کروڑ13 لاکھ90 ہزار روپے’ خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے459 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں 1کروڑ 37 لاکھ70 ہزار روپے موصول ہوئے۔
قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی نشستوں کے لئے140 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں45 لاکھ روپے موصول ہوئے۔
اسی طرح صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے 20304 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں40 کروڑ60 لاکھ80 ہزار روپے الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی میں خواتین کے لئے مخصوص نشستوں کے1365 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں2 کروڑ73 لاکھ روپے’ اقلیتوں کی نشستوں پر 393 کاغذات نامزدگی کی فیس کی مد میں78 لاکھ 60 ہزار روپے موصول ہوئے۔
0 45 1 minute read