چکدرہ (رپورٹ احسان اللہ)چکدرہ پریس کب کے انتخابات مکمل، جاوید الرحمن صدر جبکہ ظفر علی شاہ جنرل سیکرٹری منتخب، خالد سیف اللہ نائصب صدر، نور فقیر جائنٹ سیکرٹری، عبد الرحیم فنانس اور احسان دانش آفس سیکرٹری چن لئے گئے، تفصیلات کے مطابق چکدرہ پریس کلب کا انتخابی گزشتہ روز الیکشن کمیٹی کے چئیرمین شاہ فیصل افغانی کے زیر صدرات منعقد ہوا جس میں سال 2024-25 کیلئے نئی کابینہ کے انتخاب کیلئے الیکشن کا انعقاد کیا گیا جس کے نتیجے میں جاوید الرحمن صدر، سید ظفر علی شاہ جنرل سیکرٹری، خالد سیف اللہ نائب صدر، نور فقیر جائنٹ سیکرٹری، حاجی عبد الرحیم فنانس اور احسان دانش آفس سیکرٹری منتخب ہوگئے، اس موقع پر نو منتخب صدر جاوید الرحمن اور جنرل سیکرٹری ظفر علی شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نہ صرف پریس کلب کے مفادات کا بھر پور خیال رکھیں گے اور صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی بھر پور کوشش کریں گے بلکہ علاقائی ترقی اور یہاں کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے بھی بھر پور انداز سے آواز اٹھائیں گے۔
0 78 1 minute read