علاقائی

تھیلسیمیا فائٹر عائشہ نور کی خواہش ،ایک دن کے لیے عزازی ڈی ایس پی بنا دیا

خان پور(نمائندہ خصوصی)تھیلسیمیا فائٹر عائشہ نور کی خوائش پر ایک دن کا عزازی ڈی ایس پی بنا دیا ۔ایس ایم ٹی تھیلسیمیا کیئر اینڈ پریونشن سنٹر میں زیر علاج تھیلیسیمیا کی بچی کی ڈی ایس پیبننے کی خواہش ڈی ایس پی سرکل خانپور نے پوری کر دی ۔ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر نے تھیلسیمیا سنٹر ہری پورمیں منعقدہ تقریب میں شرکت کی تھیلسیمیا کی بیماری میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی ۔ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات سے متعلق آگاہ کیا۔ڈی ایس پی سرکل خانپور نے تھیلسیمیا فائٹر عائشہ نور کی پولیس کے ساتھ محبت خلوص اور خوائش کو سراہتے ہوئے ایک دن کا اعزازی ڈی ایس پی بنایا۔ تھیلسیمیا فائٹرعائشہ نور کو ایس ایم ٹی ایڈمنسٹریشن کے ہمراہ اپنی گاڑی میں آفس لائے اور ڈی ایس پی سیٹ پر بٹھایا۔عائشہ نور نے تھانہ خانپور کا بھی وزٹ کیا ڈی ایس پی سرکل خانپور نے عوام کو دی جانے والی سہولیات اور پولیس کی روزمرہ روٹین کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بچے خاص توجہ،اہمیت اور محبت کے مستحق ہوتے ہیں ۔ان بچوں کو جہاں معاشریمیں اہمیت اور توجہ نہیں ملتی دیا جاتا ہے وہاں پر ایس ایم ٹی ان بچوں کو بہترین علاج مہیا کر رہی ہے۔ عائشہ نور بطور ایمبیسڈر عوام اور پولیس کے درمیان دوریوں کو ختم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی ۔ہری پور پولیس نے ہمیشہ معاشرے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے اور تھیلیسیمیا کی ان فائٹرز کی زندگیوں میں خوشیاں بکھیرنے کے لیے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button