پبی (نما ئندہ )خدمات کی فراہمی کی جانب ایک اور انقلابی قدم ہوم اینڈ ٹرائیبل افئیرز ڈیپارٹمنٹ اور خیبر پختونخواہ آ ٹی بوڑد کے تعاون سے ضلع نو شہرہ مں ای ڈومیسائل کا اجرا تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہرہ میں ای ڈومیسائل کا آغاز اب آپ گھر بیٹھے ڈومیسائل کے لئے اپلائے کریں اور ڈومیسائل حاصل کریں۔پہلے ای ڈومیسائل کی تقریب رونمائی ضلع نوشہرہ میں ہوئی اور خیبر پختونخواکی تاریخ میں پہلا ای ڈومیسائل جاری کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالداقبال خٹک نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر احمد اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تنویراحمد خٹک کی موجودگی میں آن لائن ڈومیسائل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس تقریب میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سیکشن آفیسر آرمز سہیل خان نے خصوصی شرکت کی۔ای ڈومیسائل کا مقصد ڈومیسائل کا حصول سہل بنانا ہے۔ ایڈومیسائل سے اب عوام گھر بیٹھے ڈومیسائل کے لئے اپلائے کر سکیں گے۔ حکومت خیبر پختونخواہ ہوم اینڈ ٹرائیبل افئیرز ڈیپارٹمنٹ اور آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے ای ڈومیسائل کا اجرا کیا گیا ہے
0 137 1 minute read