ہری پور(بیورو )صوبائی ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹ2023 کے ٹیبل ٹینس ایونٹ میں مردان ریجن کا گورنمنٹ ہائی سکول زبوری صوابی صوبائی چیمپئن بن گیا۔ جہانگیر خان کے مطابق گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول تربیلہ ٹان شپ ہری پور میں ہونے والے ٹیبل ٹینس سنگل اور ڈبل گیم میں فاتح ٹیم نے مدمقابل ہزارہ ریجن کی ایبٹ آباد ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل شپ اپنے نام کر لی۔ جنرل سیکرٹری ٹورنامنٹ پرنسپل محمد سیف الرحمان نے جیتنے والی ٹیم ، کوچز اور پرنسپل کو مبارکباد دی۔ مہمانوں نے جنرل سیکرٹری ٹورنامنٹ کو عمدہ انتظامات اور بہترین میزبانی پر خراجِ تحسین پیش کیا ۔ایونٹ آرگنائزنگ کمیٹی ممبران پرنسپل ملک سجاد عزیز، جہانگیر خان، حسن رضا اور سعید احمد نے رہائش اور ٹیبل ٹینس ایونٹ کے لیے عمدہ انتظامات کر رکھے تھے
0 138 1 minute read