پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی
لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بطور وزیراعظم بھیجے گئی سائفر کاپی کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے’ سائفر کیس ایک سنجیدہ مسئلہ ہے’ سائفر کے پیچھے کہانی جاننے کے لئے ججز انکوائری کرائیں۔
پیپلز پارٹی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی’ ہم اپنے مخالفین کے ساتھ بھی یہ سلوک نہیں چاہتے’ مگر سائفر بہت سنجیدہ کیس ہے’ یہ قومی سلامتی کی بہت بڑی خلاف ورزی ہے
بلاول بھٹو نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملتا نظر آ رہا ہے’ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کسی سیاسی جماعت سے بات نہیں چل رہی۔
انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا نعرہ تھا مجھے کیوں نکالا’ اس الیکشن کے بعد ان کا نعرہ ہوگا مجھے کیوں بلایا
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام مشکل میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی’ میں عوام سے ان کا ساتھ مانگتا ہوں’ کسانوں اور مزدوروں کو ان کا حق دلانا چاہتے ہیں
پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کے سیاسی کارکن کو سیاست کرنے کی آزادی ہونی چاہیے’ وہ پی پی پی میں شامل ہو کر سیاست کریں۔
0 89 1 minute read