اہم خبرپاکستانتازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کا لیول پلئینگ فیلڈ کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے لیول پلئینگ فیلڈ کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں آرٹیکل184 کی شق تین کے تحت درخواست دائر کی گئی’ درخواست میں وفاق’ الیکشن کمیشن اور چاروں حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے جا رہے ہیں’ ہماری جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button